03 مئی ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد تک احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔ مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف حافظ آباد سے ملاقات کے لئے آنے والے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔ وفدکی قیادت افضل تارڑنے کی۔ وفد نے نوازشریف کو بتایاکہ 11مئی کوحافظ آبادمیں حکومت کے خلاف ریلی نکالی جائیگی۔