16 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عرب و عجم کی سرد جنگ نے مسلم دنیا کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاہے ، لارنس آف عریبہ کی باقیات دہشتگردی کے ذریعے من مانی خلافت کا قیام چاہتی ہیں تاکہ مسلم دنیا کو فرقوں میں بانٹ دیا جائے ،نائن الیون کے بعد افغانستان عراق سمیت سبھی مسلم ممالک پر عرصہ حیات تنگ ہے لیکن عرب و عجم کے چیمپین ملک آسودہ ہیں، اگر شاہ سلمان اسلام کی سربلندی چاہتے ہیں تو آثار نبویہ ؐ جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی عزتِ رفتہ بحال کریں، دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمرانوں کو اپنی ذات کے خول سے نکل کر مسلم امہ کے اجتماعی مفاد کیلئے استعماری سرغنے کے چنگل سے جان چھڑانی ہو گی، بھارت مسئلہ کشمیرعوامی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل کرے ، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو سزا دے۔ بھارت اور امریکہ الزامات لگانے میں ہم جنس ہیں ایک نے نائن الیون اور دوسرے نے ممبئی حملہ کے الزامات اوروں پر دھرنے کی رٹ لگا رکھی ہے ضرب ِ عضب ضرب حیدر کی طرح دہشت گردوںپرکاری ضرب ہے،فوج کے کامیاب ایکشن کی حمایت پر چوہدری نثار علی خان لائق ِ تحسین جبکہ دیگر کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں پیش کئے گئے امن فارمولے میں ہم نے کہاتھا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب وملک نہیں ہوتا وہ فقط دہشت گرد ہے او ریہ بات آج سب دہرا رہے ہیں۔داعش کی خالق مغربی قوتیں اور کچھ مسلم ممالک ہیں، مغرب سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔