19 مارچ ، 2015
کراچی......... گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر سندھ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر سندھ خود سے متعلق خبروں پر وفاق سے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب ایم کیوا یم ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے مستعفی ہونے کا پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گورنر سندھ اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں اور کوئی فیصلہ ہونے تک کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے استعفے کا کوئی معاملہ کسی سطح پر زیرغور نہیں آیا۔