پاکستان
19 مارچ ، 2015

جن پر الزامات لگائے گئے، انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے،قانونی ماہرین

جن پر الزامات لگائے گئے، انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے،قانونی ماہرین

اسلام آباد.......سینئر ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ صولت مرزا نے جن لوگوں پر الزامات لگائے، انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ قانونی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اگر ایک ایف آئی آر کے کٹنے کے بعد یہ انٹرویو ہوا ہے تو کہیں انتقام کا کوئی جذبہ تو اس کے پیچھے نہیں ہے۔ معروف قانون دان خالد رانجھا نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت کے روبرو بیان دینے تک انکشافات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، یہ دیکھنا ہوگا کہ الزامات کتنے سچے اور آزادانہ ہیں ،بیرسٹر خالد رانجھا نے کہا کہ پہلے سے درج مقدمات کی تحقیقات آگے بڑھائی جاسکتی ہیں ۔سینئر قانون دان زاہد بخاری نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ صولت مرزا نے یہ بیان کسی دباو یا سزا ختم کرنے کی لالچ میں تو نہیں دیا ۔زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے قابل دست اندازی پولیس جرائم کا تذکرہ کیا ہے اور ان کی بنیاد پر نہ صرف یہ کہ جن افراد پر الزام لگایا گیا ہے ان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے بلکہ انکے خلاف مجازعدالتوں میں مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :