پاکستان
19 مارچ ، 2015

جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

جنرل راحیل شریف  سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اسلام آباد.......جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکولس کارٹر نے ملاقات کی، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور تربیتی مہارت پر بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکولس کارٹر کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور تربیتی مہارت پر بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل انہوں نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگارپر پھول بھی چڑھائے۔

مزید خبریں :