19 مارچ ، 2015
لاہور.......مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماچودھری پرویزالہی کاکہنا ہےکہ ن لیگ کی کسان دشمنی بہت پرانی ہے بھارت میں کسانوں پر کوئی جی ایس ٹی نافذ نہیں ،پاکستان میں حکومت نے کسانوں پر اُلٹا جی ایس ٹی لگا دیا۔مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویزالہیٰ کاکہناتھا کہ ہم نے اپنے دور میں کسانوں کو بجلی پر50فیصد سبسڈی دی تھی جبکہ موجودہ حکومت میں گنے کے کاشتکاروں کو ابھی تک شوگر ملوں نے پیسے نہیں دئیے ۔چودھری پرویز الہی کاکہنا تھا کہ انہوں نےکسانوںکا مالیہ اور ساڑھے12ایکڑ تک ٹیکس معاف کیا،پرویزالہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کچھ نہیں کر رہی،امن وامان اور وزیرستان کےمسائل کو فوج دیکھ رہی ہے،لاہور میں پولیس کا فرض تھا کہ کسی کو مشکوک سمجھ کر پکڑنے کے بعد ان کی حفاظت کرتی۔