پاکستان
19 مارچ ، 2015

الطاف حسین کی جانب سے لاتعلقی کے بعدصولت مرزا نے انکشافات کیے

 الطاف حسین کی جانب سے لاتعلقی کے بعدصولت مرزا نے انکشافات کیے

اسلام آباد .......آخر صولت مرزا نے آخری وقت پر زبان کیوں کھولی؟ مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کے ایم کیو ایم کے بارے میں انکشافات پرایک سوال یہ بھی پیداہوتا ہے کہ آخر اس نےآخری وقت پرزبان کیوں کھولی ؟صولت مرزا 1997میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کےسابق سربراہ ، ان کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گار ڈ کو قتل کرنے کے جرم میں پابند سلاسل اور کال کوٹھری میں سزائےموت کامنتظر ہےتاہم اس نےکبھی بھی قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے پیچھے چھپے سربستہ رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا۔ و زارت داخلہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ صولت مرزا نے ان رازوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ جیو نیوز کے پروگرام " آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ " میں نشر کیےگئےمتحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے اس انٹرویو کے بعد کیا کہ جس میں انہوں نے صولت مرزا سے نہ صرف لاتعلقی کا اعلان کیا بلکہ اسےپھانسی پرلٹکانے کی بات کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی بہن سمیرا وجاہت جب اپنے بھائی سے آخری ملاقات کرنے مچھ جیل پہنچیں تو مرزا نے اس ملاقات میں ویڈیو پر 1997کے اس قتل کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کی خواہش اور آمادگی ظاہر کی ۔ اس پراس کی بہن نےپہلے سے رابطے میں موجود اعلیٰ حکام کو اپنے بھائی کی خواہش کے بارے میں آگاہ کیا اوراس کےبعد صولت مرزا کا بیان ریکارڈ کرکے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :