پاکستان
19 مارچ ، 2015

غیر مصدقہ بیانات کی تشہیر پر چوہدری نثار برہم

 غیر مصدقہ بیانات کی تشہیر پر چوہدری نثار برہم

اسلام آباد......میڈیا میں وزارت داخلہ سے منسوب غیر مصدقہ بیانات کی تشہیر پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پورا دن قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان کے علاوہ وزارت داخلہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ، خودساختہ خبروں کو وزارت داخلہ یا اس کے ذرائع سے منسوب کرنا صحافتی بددیانتی ہے ، وزارت داخلہ نے کوئی بیان دینا ہوتو وہ اپنے سرکاری ذرائع سے دیگی ،اس کے علاوہ کوئی بھی اور طریقہ غیر مصدقہ اور ناقابل قبول سمجھا جائے ۔

مزید خبریں :