پاکستان
19 مارچ ، 2015

6 روز میں 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

 6 روز میں 20 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد کا رکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے-ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چھ روز سے ایم کیو ایم کے کارکنان، ذمہ داران اور ہمدردوں کے گھروں پر اور عارضی رہائش گاہوں پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی جانب سے بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ 13مارچ سے 19 مارچ کے دوران گلبہار سیکٹر، برنس روڈ سیکٹر، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، لائنز ایریا ، اور گلستان جوہر سے 20 سے زائد کارکنان، عہدیداروں اور ہمدردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ اور وزیر اعلٰی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیں۔

مزید خبریں :