پاکستان
19 مارچ ، 2015

عز یر بلوچ کی حوالگی ، معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار،کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

عز یر بلوچ کی حوالگی ، معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار،کئی ہفتے لگ سکتے ہیں

دبئی........عز یر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے ،سفارتی ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی حوالگی کیلیے آنےوالی ٹیم72گھنٹوں میں ناکام واپس چلی جائیگی ، ان ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی پولیس ٹیم مکمل قانونی شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عزیر بلوچ کی حوالگی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق دبئی حکام کا موقف ہے کہ عزیربلوچ کی حوالگی پر عدالت خود آگاہ کرے گی ۔



مزید خبریں :