دنیا
27 مارچ ، 2015

یمن:سعودی فضائی حملے میں 39 ہلاک، درجنوں زخمی

یمن:سعودی فضائی حملے میں 39 ہلاک، درجنوں زخمی

صنعاء.......یمن میں سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سعودی فضائی حملوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔سعودی فضائیہ دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ باغی اینٹی ایئرکرافٹ مشین گنوں سے جوابی حملے کر رہے ہیں۔ دارالحکومت صنعابمباری کے نتیجے میں دھماکوں سے گونج رہاہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے لیکن ابھی وہاں زمینی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ یمن کے شہریوں کو حوثیوں کے ہاتھوں نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ یمنی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر ان حملوں کے مطلوبہ نتائج نکلتے ہیں اور حوثی باغیوں کی پیش قدمی رک جاتی ہے تو یہ بمباری گھنٹوں میں رک سکتی ہے۔

مزید خبریں :