پاکستان
28 مارچ ، 2015

ارتھ آور:پاکستان میں رات ساڑھے 8 بجتے ہی اضافی روشنیاںبجھادی گئیں

ارتھ آور:پاکستان میں رات ساڑھے 8 بجتے ہی اضافی روشنیاںبجھادی گئیں

کراچی........پاکستان میں ارتھ آور منانے کیلئے رات ساڑھے 8 بجتے ہی اضافی روشنیاںبجھادی گئیں۔پاکستان میں ڈبلیوڈبلیو ایف کے ساتھ جیو نیوز ارتھ آور منا رہا ہے۔ رات ساڑھے8 سےساڑھے9 بجےتک اہم عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بندرکھی جائیںگی۔اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ارتھ آور منانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جیو نیوز کے دفاتر میں بھی ساڑھے آٹھ بجتے ہی اضافی لائٹس بجھادی گئیں۔ قومی اسمبلی ،تمام صوبائی اسمبلیوں ،ایئرپورٹس،بندرگاہوں سمیت ملک بھر کی اہم عمارات کی غیرضروری لائٹس بند کردی گئی ہیں، یہ عمل ایک گھنٹہ یعنی ساڑھے نو بجے تک جاری رہے گا۔ارتھ آور کا پیغام ہے کہ ’’زمین کواندھیروں سےبچائیں،کچھ دیرفالتوبتیاں بجھائیں‘‘۔کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارتھ ڈے پر پبلک سیفٹی لائٹس بند نہیں کی جائیں گی،شہری زمین کی حفاظت کی تحریک میں بھرپور حصہ لیں۔ واضح رہے کہ دنیا کے 7ہزار شہروں میں پاکستان کے شہر بھی ارتھ آورمنانے میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :