Time 24 جون ، 2025
پاکستان

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پربس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پربس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی/ اسکرین گریب

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :