28 مارچ ، 2015
عدن.....یمن میں حالیہ جنگ سے متاثر ہ شہر عدن سے ایک پاکستانی ڈاکٹر عبدالغنی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدن میں موجود پاکستانیوں کو درست معلومات نہیں مل رہیں ۔عدن اور جنوبی یمن میں مقیم پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عبد الغنی کا مزید کہنا ہے کہ مقامی پڑوسیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، عدن میں بازار بند گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء ختم ہورہی ہیں، جبکہ پاکستانی سفارتخانہ صنعا میں ہے۔