پاکستان
28 مارچ ، 2015

یمن میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں،مرزا اختیار بیگ

یمن میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں،مرزا اختیار بیگ

کراچی........یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ یمن میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں، یمن کے مسئلے کے حل کیلئے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جانا چاہئے۔ یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یمن میں موجود تمام پاکستانیوں کا انخلا آج سے ہو رہا ہے، پی آئی اے کی 2 پروازوں کے ذریعےپاکستانیوں کو کل تک وطن واپس لایا جائے گا۔

مزید خبریں :