30 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہور میں کرکٹر کامران اکمل کا چالان ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے رنگ روڈ پر کامران اکمل کا چالان گاڑی میں کالے شیشے لگانے پر کیا گیا۔ ٹریفک اہلکاروں نے انہیں 500روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد جانے دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے بھائی عمر اکمل کا بھی لاہور میں چالان ہو چکا ہے۔