پاکستان
30 مارچ ، 2015

وزیراعظم کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پراجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پراجلاس

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرغور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال میں نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا،یمن بحران پر سعودی عرب میں فورسز بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم اُمہ کے اتحاد اور بحران کے پرُامن حل کیلئے دوست ملکوں سے رابطہ کیا جائے گا، پاکستان مشرق وسطیٰ کےمسئلےکے حل کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے مدد کرے گا اور تعمیری کردار ادا کرے گا، سعودی عرب کی سالمیت اورخودمختاری کی حفاظت کےعزم پر قائم ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :