دنیا
01 اپریل ، 2015

ڈیپارمنٹل انتخابات: سرکوزی کی جماعت ’یو ایم پی‘ کامیاب

ڈیپارمنٹل انتخابات: سرکوزی کی جماعت ’یو ایم پی‘ کامیاب

پیرس......رضا چوہدری......فرانس میں ہونے والے مونسپل ڈیپارمنٹل انتخابات کے دوسرے راونڈ میں سابق صدر نکولس سرکوزی کی قدامت پسند جماعت ’یو ایم پی‘ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں موجودہ صدر فرانسس اولاندے کی جماعت ’سوشلسٹ پارٹی‘ کی ناقص کارکردگی کی بنا پر وزیراعظم منوال سمیت اہم راہنما شکست کھا گئے ہیں اور ان کو بہت کم ووٹ ملے۔ میڈیا میں اس کی توقع پہلے ہی کی جارہی تھی، لیکن حکمران جماعت نے رائے دہندگان پر زور دیا تھا کہ وہ ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔ مگر دوسرے راونڈ میں بھی پہلے راونڈ کی طرح کم ووٹ پول ہوئے۔ دوسرے راونڈ کے لیے ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق کل 101 ڈیپارمنٹ سے یو ایم پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 74 حلقوں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر حکمران سوشلسٹ پارٹی کے 27 ڈیپارمنٹ نے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئی۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’نیشنل فرنٹ‘ کوئی سیٹ حاصل نہیں کرسکی۔ فرانس میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نیشنل فرنٹ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور پہلے راونڈ میں 24 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آئی تھی، مگر دوسرے راونڈ کوئی نشت حاصل کرنے میں ناکام رہئی، جس نے فرانس کی مرکزی سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ میری لی پین کی سربراہی میں قائم انتہائی دائیں بازو کے نظریات کی حامل یہ جماعت فرانسیسی معاشرے میں تارکینِ وطن خصوصاً مسلمانوں کے انضمام کی سخت مخالف ہے اور فرانس کی یورپی یونین میں موجودگی کی بھی مخالفت کرتی ہے۔ فرانس کی سیاست میں ’سوشلسٹ‘ اور ’یو ایم پی‘ ایک دوسرے کی روایتی حریف ہیں، لیکن بلدیاتی انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں نے رائے دہندگان کو خبردار کیا تھا کہ وہ ’نیشنل فرنٹ‘ کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کریں۔ ان نتخابات میں پہلے راونڈ میں سرِ فہرست رہنے امیدوارں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا، دوسرے مرحلے سے قبل ’یو ایم پی‘ اور ’سوشلسٹ‘ دونوں کے رہنماوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے اپنے حلقے میں اس امیدوار کو ووٹ دیں جو ’نیشنل فرنٹ‘ کے امیدوار کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ڈیپارمنٹل انتخابات سے دوسال کے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ابھی سے عوام کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے، عام تاثر یہ کہ فرانس کے صدر فرانسس اولاندے اور موجودہ وزیراعظم منوال جن کی پالیساں بری طرح ناکام ہوئی ہیں اور ان کو کسی وقت بھی عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :