پاکستان
02 اپریل ، 2015

لندن: رہنماایم کیوایم محمدانورکےگھرکی تلاشی مکمل

لندن: رہنماایم کیوایم محمدانورکےگھرکی تلاشی مکمل

لندن........اسکاٹ لینڈیارڈنےمحمدانورکےگھرکی تلاشی مکمل کرلی ۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے گھر کی تلاشی 17 گھنٹے تک جاری رہی۔ محمد انور اہل خانہ سمیت گھر منتقل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں لندن پولیس نے محمد انور کو منی لانڈرنگ کےالزام میں حراست میں لے لیا تھا۔13گھنٹوں تک تفتیش کےبعدجولائی کےوسط تک ضمانت پررہائی ملی جبکہ گھرکی 17گھنٹےتلاشی تک لی گئی۔لندن میں رہنے والے محمد انور 26سال سے ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔ طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے والے محمد انور قیام پاکستان کے فوری بعد ہندوستان سے سے ڈھاکا منتقل ہوگئے۔ 64سالہ محمد انور 1970ءمیں لندن چلے گئے جہاں آج بھی وہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ 1990ءمیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین علاج کے لئے لندن گئے تو محمد انور نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد سے وہ نہ صرف پارٹی کے اہم رہنما رہے بلکہ ان کا شمار الطاف حسین کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے کے باوجود محمد انور کبھی پاکستان نہ آئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے لندن یونٹ میں بحیثیت جوائنٹ انچارج بھی فرائض سر انجام دئیے۔

مزید خبریں :