Time 12 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی: گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، پارہ کتنا رہ سکتا ہے؟

کراچی: گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، پارہ کتنا رہ سکتا ہے؟
شہر قائد میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے مگر مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب  کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں پچھلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا۔ 

مزید خبریں :