03 اپریل ، 2015
پیرس.....رضا چوہدری.....پاکستانی نژاد آٹھ سالہ بچی عریبہ اسکول میں کھیلتے ہوئے منہ کے بل گرنے سے جان بحق ہوگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بلدیہ کے میئر کونسلر اور پاکستانی کمیونٹی موقع پر پہنچ گئی، اہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں نے عریبہ چوہدری کی موت طبعی موت قرار دے دیا۔ بعد از نماز جمعہ عریبہ چوہدری کی نماز جنازہ مسجد کارج لاکونس میں ادا کی جائے گی۔ فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقہ پیری فیت میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد چوہدری عامر شہزاد جن کا تعلق پاکستان میں دولتالہ تحصیل گجرخان سے ہے، ان کی آٹھ سالہ بیٹی عریبہ چوہدری اسکول میں گیم کھلتے ہوئے گر کر جان بحق ہوگئی، اسکول کے بچے اساتذہ سمیت میئر اور علاقہ سوگوار ہوگیا۔ نماز جمعہ کے بعد نماز جنازہ ہوگی بعد ازں بچی کا جست خاکی قومی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔