04 اپریل ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آبادمیں پیش آنے والے واقعہ پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے حلقہ این اے 246 کے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران صبروتحمل اورضبط وبرداشت سے کام لیں اور ایساکوئی بھی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی پیداہواورافہام وتفہیم کی فضاء خراب ہو۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اورمنتخب نمائندوں کوتاکیدکی کہ وہ ماحول کوپرامن رکھنے اور ضبط وبرداشت کی فضاء برقراررکھنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔الطاف حسین نے خاص طورپر ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کی زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنی جانب سے ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول خراب ہو۔