دنیا
06 مئی ، 2012

جاپانی شہر سوکوبا میں طوفان نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک، 30 زخمی

جاپانی شہر سوکوبا میں طوفان نے تباہی مچادی، ایک شخص ہلاک، 30 زخمی

ٹوکیو … جاپانی دارالحکومت کے قریب شمال مشرقی شہر سوکوبا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک ، 30 افراد زخمی اور سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔ دارالحکومت ٹوکیو سے 60 کلو میٹر دور سوکوبا شہر سے طوفان ٹکرایا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کئی ریسرچ سینٹرز اور تعلیمی اداروں کا مرکز ہے جو بری طرح متاثر ہوا ۔حکام کے مطابق طوفان سے تقریباً 200 گھروں کو نقصان پہنچا اور 24 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

مزید خبریں :