06 مئی ، 2012
پیرس…فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کے فرانسواولاندے نے کامیابی حاصل کرلی ہے،غیر سرکاری نتائج کے مطابق انھوں نے 53فیصد ووٹ حاصل کرلیے ہیں، انکے قریب ترین حریف اور موجودہ صدر نکولا سرکوزی کو شکست ہوگئی ہے انکی جماعت 48فیصد ووٹ حاصل کرپائی۔فرانس سے جیونیوز کے نمائندے رضا چوہدری کے مطابق اس وقت پیرس میں سوشلسٹوں کے اجتماعات میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے اور بالخصوص نوجوانوں میں سوشلسٹوں کی کامیابی پر خوشیکی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ موجودہ حکمراں جماعت سے جو کہ سترہ برس سے اقتدار میں موجود ہے کافی نالاں تھے۔