پاکستان
13 اپریل ، 2015

این اے246 ، حمایت کےلئےپی ٹی آئی کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ

  این اے246 ، حمایت کےلئےپی ٹی آئی کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ

اسلام آباد.........تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت نےامیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کیاہے،جس میں کراچی کےحلقہ این اے246 کےضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کےامیدوار کی باضابطہ حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کےذرائع کےمطابق تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے کراچی کےحلقےاین اے246 میں پی ٹی آئی کےامیدوار کی باضابطہ حمایت کی درخواست کی ہے۔سراج الحق نے جواب میں کہا کہ وہ آج اسلام آباد پہنچنے کے بعد اس درخواست پر غور کریں گے۔این اے246کےضمنی انتخاب کےحوالےسےعمران خان اور سراج الحق کی آج ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :