دنیا
13 اپریل ، 2015

ہندو انتہا پسندوں کی زبان مسلمانوں کیخلاف لاوا اُگلنے لگی

 ہندو انتہا پسندوں کی زبان مسلمانوں کیخلاف لاوا اُگلنے لگی

نئی دہلی.......بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی زبان مسلمانوں کے خلاف زہر تو اُگلتی ہی تھی، مگر اب تو اس نے لاوا اُگلنا شروع کردیا ہے۔ آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی نائب صدر سادھوی دیوا ٹھاکر نے مسلمانوں اور عیسائیوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے کے لئے حکومت کو ایمرجنسی لگا کران کی نس بندی کرنےکا مشورہ دے دیا۔ ریاست ہریانہ کے شہر جنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سادھوی دیوا ٹھاکر نے کہا کہ مسلمان اور عیسائیوں کی آبادی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ایمرجنسی لگا کران کی نس بندی کرائے جبکہ ہندو برادری کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

مزید خبریں :