17 اپریل ، 2015
میر پور.........پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کرکٹ کے میدان میں جنگ کا آغازآج میرپور کے گرم موسم سے ہو رہا ہے، جہاںکھلاڑیوں میں بھی گرما گرمی ہو گی،بولرز بولنگ میں جوش دکھائیں گے،بیٹسمین بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم کی وکٹ کچھ کچھفاسٹ بولرز کی مدد کرے گی جہاں نئے قائد اظہر علی کے ساتھ وہاب ریاض ،جنید خان ،راحت علی اور احسان عادل اہم ہتھیار ہوں گے ، ٹیم میں آٹھ ماہ بعدجادو گر اسپینر سعید اجمل بھی واپس آئے ہیں۔ بیٹنگ میں اظہر علی تو ہیں ہی،انہیں محمدحفیظ، حارث سہیل ،فواد عالم کا بھی ساتھ حاصل ہو گا ۔دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم میدان میں مشرفی مرتضی کے بغیر اترے گی لیکن اس کے باوجود بھی ہوم ٹیم بیلنسہے ۔ مقابلہشاندار ہو گا ،جیوسوپر میچ دوپہر ڈیڑھ بجے سے براہ راست دکھائے گا۔