دنیا
19 اپریل ، 2015

بھارتی تسلط اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف ریلی

بھارتی تسلط اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف ریلی

سرینگر..........مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے تشدد سے نوجوانوں کی شہادت، پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں اور مسلم اکثریت علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کر نے کی سازش کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظفرآباد میں پاسبان حریت کی اپیل پر مرکزی ایوان صحافت سے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا اور ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت متنازع ریاست کو سات لاکھ افواج کے ذریعے مسلم اکثریت سے تبدیل کر نے کی سازش سے باز رہے، مقبوضہ ریاست میں مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی ،مسرت عالم بٹ سمیت دیگر قیادت کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :