پاکستان
21 اپریل ، 2015

کراچی کے لوگوں کو مقبوضہ بنادیا گیا ہے، الطاف حسین

کراچی کے لوگوں کو مقبوضہ بنادیا گیا ہے، الطاف حسین

کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو مقبوضہ بنادیا گیا ہے، کراچی والوں سےتیسرے درجےکےشہری جیساسلوک کیاجارہاہے،صرف کراچی میں شہریوںکوشناختی کارڈ جیب میں رکھنے کا پابند کیا گیا ہے، شناختی کارڈجیب میں رکھنے کا قانون دوسرے صوبوں میں کیوں نہیں ،تمام پابندیاں صرف کراچی میں ہی کیوں؟؟قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس دن کراچی آزاد ہوگا ،کراچی کے لیے انصاف نہ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا،کراچی کے عوام سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، تعصب کی انتہا ہے پورا ملک خاموش ہے، کراچی میں فوری طور پر ماس ٹرانزٹ منصوبے کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پورے ملک پر راج ہے، دہشت گردوں نے بازاروں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے، طالبان پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1998ء کے بعد سے اب تک مردم شماری نہیں ہوئی، پاکستان میں مردم شماری کراکے کراچی کو حصہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے عوام کنور نوید کو ووٹ دیں ۔ا لطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،بنگالیوں سے نا انصافیوں پر جو خاموشی اختیار کی گئ خدارا وہ ناانصافیاں نہ کی جائیں، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔الطاف حسین نے عوام کو ہدایت دی کہ حکومت کے اعلان کے مطابق اپنا شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی حمایت پر تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :