پاکستان
22 اپریل ، 2015

الطاف حسین کا گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان

الطاف حسین کا گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے  لاتعلقی کا اعلان

کراچی........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامتحدہ سےکوئی تحریکی اورتنظیمی تعلق نہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اور آج بھی ہیں۔ ڈاکٹرعشرت العبادکبھی بھی ایم کیوایم کےگورنرنہیں تھے۔ جیو نیوز سے گفتگو ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ تمام گرفتاریاں ،ماروائے عدالت قتل ،گور نر سندھ کے دور میں ہوئے، 90 پر ،میری بڑی بہن کے گھر چھاپہ مارا گیا ، میرےگھرپرچھاپاماراگیالیکن عشرت العباد نےاسکی مذمت نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ عشرت العباد سےکسی ریلیف یارعایت کی امید نہ رکھی جائے۔ساتھی اب کسی تعاون کےلیےگورنرسندھ کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ میرا کیس لندن میں ختم ہو جائے تو کل کراچی واپس آجاؤں ۔

مزید خبریں :