پاکستان
08 مئی ، 2012

ڈی ایس پیز ترقی کیس، آئی جی پنجاب ہائیکورٹ طلب

ڈی ایس پیز ترقی کیس، آئی جی پنجاب ہائیکورٹ طلب

لاہور… لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعیدنے ریمارکس دیئے ہیں کہ تمام ججوں کو شکایت ہے کہ پنجاب حکومت عدالتوں کا وقت ضائع کرتی ہے،عدالت کو پنجاب حکومت کو سنجیدہ کرنا آتا ہے۔ عدالت نے یہ ریمارکس ڈی ایس پیز ترقی کیس میں عدالتی حکم نہ ماننے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیئے،عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کوکل طلب کر لیا اور کہاکہ پولیس افسروں کو عدالتوں کی پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی، جیل میں ریمنڈ ڈیوس کا کمرہ خالی ہے،آئی جی کو وہاں بھیجیں گے تب انہیں پتہ چلے گا۔عدالت نے کہا کہ حکومتی افسران سمجھتے ہیں کہ ان کا وقت قیمتی اور عدالتوں کا فضول ہے،جج اور وکیل پکنک منانے آتے ہیں،عدالت کاکہناتھا کہ آئی جی پولیس پر کل فردِ جرم عائد کی جائے گی،تب عدالتی احکامات پر عمل ہو گا۔

مزید خبریں :