08 مئی ، 2012
کراچی… سندھ اور پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر گرم ہوائیں چلنے سے بازاروں میں سناٹا ہے جبکہ غذرمیں دوسرے روز بھی بارش جاری ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جاتا ہے ،گرمی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں اور گرمی بھگانے کیلئے لوگ برف اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کر رہے ہیں۔ ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے ،لو چلنے سے دن میں سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے ،فیصل آباد،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں موسم ابر آلود ہے۔ بلوچستان میں جعفرآباد،نصیر آباد،سبی ،بولان سمیت مختلف علاقوں میں دن کے اوقات میں لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں،گلگت بلتستان میں موسم ابرآلود ہے۔