پاکستان
08 مئی ، 2012

بھارتی تاجر پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، راہول بجاج

بھارتی تاجر پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، راہول بجاج

لاہور…بجاج آٹو کے چیئرمین راہول بجاج کا کہنا ہے کہ بھارت کے تاجر پاکستانی مصنوعات ، سرمایاکاری کو خوش آمدی د کہیں گے ،صنعتوں کی خراب کارکردگی کا خسارہ دونوں ملکوں کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہئے۔لاہور میں منعقد کی جانے والی دوسری پاک بھارت اقتصادی کانفرس کے آخری روز صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے راہول بجاج کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے بارڈ کی شراکت ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے جو شرمندگی کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ایک بڑی منڈی ہے جس سے پاکستانی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ بھارت کے تاجر بھی پاکستان سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

مزید خبریں :