08 مئی ، 2012
اسلام آباد…حکومتی اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی ، حکومت کی بعض پالیسیوں پر ناراض ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل بنانے کیلئے اے این پی کے سینیٹرز کا آج شامل اجلاس ہورہا ہے۔ اے این پی کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ حکومت نے کئی فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، حکومت نے ماضی قریب میں کئی فیصلے کرکے اُنہیں بعد میں اتحادیوں پر مسلط کردیا، ذرائع کے مطابق اے این پی سینیٹرز کا اجلاس آج ہوگا، اس میں حکومت رویہ کے خلاف پالیسی پر غور ہوگا، اس اجلاس میں جو تجاویز زیر غور آسکتی ہیں ان میں سینیٹ اجلاس سے بائے کاٹ یا ایوان میں الگ نشستوں کا مطالبہ شامل ہیں ۔