08 مئی ، 2012
لاہور…پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس میں ترمیم کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے ۔درخواست گزارسید اصغرعلی شاہ نیاپنی رٹ میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کرناغیرآئینی اقدام ہے۔انہوں نے ارکانِ اسمبلی کوترقیاتی فنڈز جاری اوراستعمال کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔