پاکستان
08 مئی ، 2012

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 7 ہزار 252 میگا واٹ ہو گیا

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 7 ہزار 252 میگا واٹ ہو گیا

لاہور…ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 252 میگا واٹ ہو گیا ہے،لاہور سمیت بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 20سے22گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پیپکو ترجمان کا اصرار ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکونے میڈیا کو رات کے وقت کا شارٹ فال بھجوا دیاہے،دن کے وقت شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔بجلی کی کم پیداوار کے باعث صارفین کو دن کے اوقات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامناہے۔پیپکو ترجمان کا ماننا ہے کہ بجلی کی پیداوارمیں قلت کی وجہ پانی کے ذخائر میں کمی اور بجلی گھروں کو ایندھن کی کم فراہمی ہے، ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :