پاکستان
08 مئی ، 2012

پاک بھارت نئی ویزا پالیسی پر جلد دستخط ہونگے، بھارتی ہائی کمشنر

پاک بھارت نئی ویزا پالیسی پر جلد دستخط ہونگے، بھارتی ہائی کمشنر

لاہور…پاک بھارت نئی ویزا پالیسی پراتفاق ہوگیاہے اور اس پر جلد ہی دستخط کردیے جائیں گے۔یہ بات پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر شرت سبروال نے امن کی آشا کے تحت ہونے والی کانفرنس میں کہی۔ معاہدے پر دونوں ملکوں کے سیکریٹری داخلہ جلد ہی دستخط کریں گے، جس کے بعددونوں ملکوں کے عام لوگوں کو ویزا 30 روز میں جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے کاروباری افراد کو پہلے ہی کم وقت میں ویزوں کا اجراء کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :