پاکستان
01 مئی ، 2015

ریہام خان کی بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان سے ملاقات

ریہام خان کی بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان سے ملاقات

بنوں.........عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان سے ملاقات کی اور آئی ڈی پیز بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ کہ آئی ڈی پیز کے بچوں کو کتابیں نہ دی گئیں، تو وہ بندوق اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے بنوں میں باچاخان فری تعلیمی مرکز میں متاثرین شمالی وزیرستان کے بچوں سے ملاقات کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ تعلیمی سفیر بننا چاہتی ہیں، اس کے لیے جتنی محنت کرنا پڑی کریں گی، چاہے ہر ہفتے ہی کیوں نا بنوں آنا پڑے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آئی ڈی پیز کے لیے کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :