انٹرٹینمنٹ
05 مئی ، 2015

ہیما مالنی بھی شردھا کپور کی مداح نکلیں

ہیما مالنی بھی شردھا کپور کی مداح نکلیں

ممبئی......بالی وڈ اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی بھی شردھا کپور کی مداح نکلیں۔ماضی کی ڈریم گرل نے نوجوان نسل کی اداکارہ کو آج کی ڈریم گرل قرار دے دیا۔ماضی کی ڈریم گرل ہیمامالنی کے یہ الفاظ شردھا کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ حال ہی میں ہیما مالنی نے ماتھورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھاجس میں شردھا نے بھرپور انداز میں شرکت کی تھی۔ہیما مالنی شردھا کے کام سے بے حد متاثر ہوئیں اور خوش ہو کر انہیں آج کی ڈریم گرل قرار دے دیا ۔ شردھا کپور کی آخری فلم "حیدر" نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے تھے،ان کی آنے والی فلم اے بی سی ڈی ٹو ہے۔

مزید خبریں :