پاکستان
10 مئی ، 2012

کراچی : واپڈا سے 650 اور کینپ سے 80 میگا واٹ بجلی کی فراہمی منقطع

کراچی : واپڈا سے 650 اور کینپ سے 80 میگا واٹ بجلی کی فراہمی منقطع

کراچی … کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث واپڈا سے 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند ہوگئی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث کینپ سے بھی 80 میگا واٹ بجلی نہیں مل پارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاوٴن کے باعث کے ای ایس سی کے پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں اور کراچی کے بیشتر علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے ای ایس سی کا عملہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں :