Time 21 جون ، 2025
پاکستان

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے ان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم  نے حملے اور اغوا کی کوشش میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :