پاکستان
10 مئی ، 2012

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 15 مئی کو طلب، اہم امور پر غور ہوگا

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 15 مئی کو طلب، اہم امور پر غور ہوگا

اسلام آباد … کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 15 مئی کو طلب کرلیا گیا، نیٹو سپلائی کی بحالی، شکاگو کانفرنس میں شرکت اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس منگل (15 مئی) کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی، پاک امریکا تعلقات سے متعلق پارلیمنٹ کی سفارشات پر لائحہ عمل مرتب کرنے سمیت نیٹو سپلائی کی بحالی اور شکاگو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :