کھیل
29 مئی ، 2015

شاہین برسوں بعد ہونیوالی ہوم سیریزآج ہی نام کرنےکوبے قرار

شاہین برسوں بعد ہونیوالی ہوم سیریزآج ہی نام کرنےکوبے قرار

لاہور ......شاہین برسوں بعد ہونے والی ہوم سیریز آج ہی اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستانی شائقین کے دل توڑنے کا ارادہ باندھ لیا ہے۔پاک زمبابوے سیریز کا دوسرا میچ آج سہ پہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ مہمان ٹیم اپنے ریگولر کپتان کی غیر موجودگی میں میزبان ٹیم کیخلاف میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریگی جبکہ گرین شرٹس اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے پُرعزم ہے۔پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹسمینوں نے رنز کے انبار لگائے،مگر مہمان بیٹسمین بھی خوب کھیلے، کپتان چگمبورا نے تو سنچری بناڈالی۔لیکن 2 میچوں کی پابندی کے سبب وہ آج ٹیم سے باہر ہونگے۔قائم مقام کپتان مساکیڈز ا بھی اس بارے میں فکر مند ہیں، لیکن کہتے ہیں کہ پچھلے 3 میچوں کی طرح بھرپور مقابلہ کرینگے۔پاکستان یہ میچ جیت گیا تو 2013 کے بعد پہلی بار ون ڈے سیریز اُس کے نام ہوجائیگی۔ہار گئے تو مہمان ٹیم کیلئے یہ بڑی کامیابی ہوگی، اس میچ کو بھی دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم کا رُخ کریگی ،جو آج شام چار بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :