23 جون ، 2025
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے روس کو نیٹو اتحاد کےلیے براہ راست اور سب سے اہم خطرہ قرار دے دیا۔
مارک روٹے نے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں پریس بریفنگ میں دعویٰ کیاکہ روس کی یوکرین سے جنگ میں ایران کی بہت زیادہ شمولیت ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں نےکسی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بالکل نہیں بنانے چاہیے اور اتحادی ممالک بھی بارہا ایرانی جوہری پروگرام کی سختی سے مخالفت کرچکے ہیں۔
نیٹو سیکرٹری جنرل نے رواں سال یوکرین کو 35 ارب یورو سے زائد کی فوجی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یوکرین کے لیے ہماری حمایت مستقل اور غیر متزلزل ہے۔