کھیل
29 مئی ، 2015

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور.......لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تھوڑی دیر میں کھیلے جانےوالے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔تین میچوںپر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 41رنز سے ہرایا تھا۔آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیریز اپنے نام کرلے گا۔

مزید خبریں :