کاروبار
31 مئی ، 2015

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد.......حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (اتوار31مئی ) بارہ بجے سے ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ عالمی مارکیٹوں کے حساب سے تو یہ اضافہ چھ روپے بنتا تھا تاہم حکومت نے نصف کے قریب اضافہ اپنے اوپر لے لیا ہے اور عوام پر صرف ساڑھے تین روپے کا بوجھ ڈالا ہے۔

مزید خبریں :