11 مئی ، 2012
لاہور… لاہورمیں مدرسے کے استاد نے شراتیں کرنے پر 13سالہ طالب علم کو مبینہ طورپرتشدد کانشانہ بناڈالا ، کم سن لڑکے کے جسم پر نیل پڑ گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، قاری فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے میں ایک مدرسے میں طالب علم تابش کو قاری عبدالقدوس نے شراتیں کرنے پر چھڑی سے پیٹ ڈالا جس سے اسکی کمر، بازو اورٹانگ پر نیل پڑ گئے۔ بچے کا والد شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا اورقاری کیخلاف کارروائی کے لیے درخواست دی۔ پولیس نے متاثر ہ طالب علم کے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔بچے کے والد نے بتایا کہ تابش مدرسے میں قرا ٓن حفظ کررہا ہے۔