03 جون ، 2015
بیجنگ .....چین میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اورنظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ وسطی صوبے ہنان اور مشرقی صوبےجیانگ سو میں مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ،کئی مقامات پر 90 ملی میٹر بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔