11 مئی ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…پاکستان کسٹمز گڈانی گوادر کلکٹریٹ نے ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے 560کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اس کی کراچی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز اقبال بوانہ نے بتا یا کہ بلوچستان میں گڈانی کے قریب کُھر کھیڑا چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کراچی جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک کی باڈی میں بنے خفیہ خانوں سے چرس برآمدہوئی، اس کارروائی کے دوران ڈرائیور فرار ہوگیا، ٹرک سے مجموعی طور پر 560کلو گرام چرس برآمد ہوئی جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے، اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران شراب کی ایک سو اسی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔