07 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں آج موسم ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرمی کی شدت میں ہلکی کمی واقع ہوسکتی ہے لیکن کچھ مقامات پر مطلع آبر آلود رہے گا۔ کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ بلوچستان کی ساحلی پٹی اور سندھ کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔